تہران، 8 جنوری (ژنہوا) امریکی ڈرون راکٹ حملے میں گزشتہ ہفتے ہلاک ہوئے ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کے كرمان میں آخری سفر کے دوران بھَگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی ہے۔ایرانی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ نے اس کی اطلاع دی ۔ اس سے پہلے مہلوکین کی تعداد 40 اور زخمیوں کی تعداد 190 بتائی گئی تھی ۔ سلیمانی کے آخری سفر میں لاکھوں لوگ شامل تھے ۔ تہران میں 10 لاکھ لوگ اپنے لیڈر کو آخری وداعی دینے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ جنرل سلیمانی کے آبائی شہر كرمان کی سڑکوں پر منگل کی صبح ہی لاکھوں لوگ اپنے بہادر افسر کو آخری وداعی دینے آئے تھے۔ اس درمیان کچھ ویڈیو فوٹیج میں اس بھَگدڑ میں ہلاک شدگان فرش پر پڑے نظر آ رہے اور ان کی لاشیں کپڑوں سے ڈھکی ہوئی ہیں