سان فرانسسکو// ایپل کمپنی رواں سال آئی فون کے 5 سے 6 نئے ماڈل پیش کرے گی جن میں دو انتہائی سستے فون بھی شامل ہوں گے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں سستے نئے فون کے ڈسپلے مہنگی او ایل ای ڈی کی بجائے ایل سی ڈی کے ہوں گے اور انہیں ا?ئی فون ایس ای ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل کی ویب سائٹ ایپل انسائیڈر کے مطابق دونوں فون کی اسکرین میں تھوڑا فرق ہوگا۔ ایک کی اسکرین ساڑھے 5 انچ اور دوسرے کی اسکرین 6 انچ تک ہوگی۔ایک اور ویب سائٹ کے مطابق ایپل یہ فون اس سال مارچ میں ریلیز کرے گا اور بعض اطلاعات کے مطابق اس کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اگر قیمت کی بات کی جائے تو فون کی قیمت 399 ڈالر تک ہوسکتی ہے البتہ اسے تین مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ ان میں 64 اور 128 جی بی گنجائش کے ورڑن شامل ہوں گے۔ایک اور ویب سائٹ نائن ٹو فائیو نے کہا ہے کہ یہ فون گرے، سلور اور سرخ رنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس کا ڈیزائن آئی فون ایٹ جیسا رکھا گیا ہے اور ایپل کا جدید ترین اے 13 بایونک پروسیسر شامل کیا گیا ہے۔