معاشرے کے وسیع فائدے کے لئے کام کرنے کے صلے میں میڈیا اداروں کو یہ ایوارڈس عطا کئے گئے ہیں: پرکاش جاوڈیکر
لازوال ڈیسک
نئی دہلی//اطلاعات ونشریات ، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دلی میں نیشنل میڈیا سینٹر میں ایک پروگرام کے دوران 30 میڈیا گھرانو ں کو پہلا انترراشٹریہ یوگا دوس میڈیا سمان عطا کیا۔اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ یہ ایوارڈ میڈیا اداروں کے لئے ایک منفرد اعزاز ہے، جنہوں نے معاشرے کے فائدے کے لئے یوگا کو عام کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ مختلف میڈیا اداروں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ تقریب جو اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے ، میڈیا اداروں کی کوشش کو تسلیم کرنے کے ایک نئے رجحان کو بھی اجاگر کرتی ہے، جو خبروں ،تبصروں اور اشتہاروں کے ذریعہ کی جاتی ہے اور یہ ادارے معاشرے کے وسیع فائدے کے لئے مشن موڈ میں کام کرتے ہیں۔ جناب جاوڈیکر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ لوک مانیہ تلک نے سوراجیہ کے تئیں بیدار ی پیداکرنے کے لئے اخبار کیسری ایک میڈیم کے طوپر شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا ادارے سوراجیہ کے تئیں زیادہ عوامی بیدار ی پیدا کررہی ہیں ، جہاں اچھی اور بہتر حفظان صحت ، تعلیم اور شہری سہولتیں سب کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے اسے ہندوستان کی پختہ جمہوریت کی ایک علامت بتایا۔ جناب جاوڈیکر نے یوگا کو بیماریوں کی روک تھام کا ایک سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا۔جناب جاوڈیکر نے کہا کہ یوگا جو کہ ایک ہندوستانی برانڈ ہے ، نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں اور ویڑن کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک عزت اور مقام حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحد ہ نے یوگا کے عالمی دن کی ،ہندوستان کی تجویز کی ،قطعی اکثریت سے حمایت کی ہے۔وزیر موصوف نے اس موقع پر ایوارڈ پانے والوں اور جیوری کے ممبران دونوں کو مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہچارج ) جناب شریپد یسونائک نے یوگا دوس میڈیا سمان کی اس نئی پہل کے کامیاب انعقاد کے لئے اطلاعات ونشریا ت کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کو مبارکباددی۔ انہوں نے یوگا کو ہندوستانی تہذیب کی ایک قدیم وراثت قرار دیا ، جس کے ذریعہ کوئی بھی ذہنی اور جسمانی طور پر صحت حاصل کرسکتا ہے۔اپنے خطاب میں جیوری کے چیئر مین اور پریس کاؤنسل آف انڈیا کے چیئر مین جسٹس سی کے پرساد نے یوگا کو ایک ایسی سرمایہ کاری قرار دیا جس میں جوکھم کا کہیں خطرہ نہیں ہے اور یہ صرف فائدہ پہنچانے والی سرمایہ کاری ہے۔اس سے پہلے اپنے خیر مقدم خطاب میں اطلاعات ونشریات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے نے کہا کہ یہ ایوارڈس پریس کی آزادی میں مضبوط اعتقاد کا ثبوت ہیں اور اس اہم رول کو واضح کرتا ہے ، جو میڈیا ،سماجی اور عوامی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں عوام کے درمیان معلومات کو پھیلانے اور بیداری پیدا کرنے میں ادا کرتا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب روی متل ، ایڈیشنل سکریٹری جناب اتل تیواری اور اطلاعات ونشریات اور آیوش کی وزارتوں کے بہت سے دیگر سینئیر افسران بھی ا س موقع پر موجود تھے