علم ہی ہر قوم کی ترقی کا سبب :انٹر نیشنل سنی سینٹر ناگپور

0
0

لازوال ڈیسک

ناگپور//گزشتہ روز انٹر نیشنل سنی سینٹربمقام حضرت نظام الدین کانونی ناگپورمیں ایک پروگرام بنام ”تقریب اسناد” منعقد ہوا جس کی صدارت انٹرنیشنل سنی سینٹر کے بانی مجاہد اسلام سید عالمگیر اشرف کچھوچھوی نے کی نظامت کی ذمہ داری الحاج آل رسول احمد نے ادا کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک سے محفل پاک کا آغاز عزیزم غلام مرتضیٰ سے کروایا گیا حمد اور نعت پاک کے اشعار طلبہ و طالبات نے پیش کیا بعض طلبہ وطالبات نے نعت کے اشعار اور بعض نے خطاب انگلش زبان میں بھی کیا۔ اس پروگرام میں آئے ہوئے خصوصی مہمان سید معاذ اشرف کچھوچھوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر علم کہ ہم نہیں پہچان سکتے کہ خدا کیا ہے اور حقوق العباد کیا ہے اس لیے اپنے آپ کو علم کی دولت سے مالامال کرنا ہوگا۔مفتی شمس الزماں خان صابری (قاضی و مفتی سنی سینٹر )نے علم کی اہمیت اور عصر حاضر کا مسلمان اس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین جانیے کہ بغیر علم کے زندگی ادھوری ہے جس قوم نے علم سے اپنا دامن مضبوط کیا ہے اس نے انقلاب کی سرخی رقم کی ہے اورمسلمانوں کا علم کے ساتھ چولی دامن کا رشتہ ہے لیکن مسلمان تعلیمی معاملے میں بہت پیچھے ہے مزید انہوں نے کہا کہ مجاہد اسلام سید عالمگیر اشرف قابل مبارکباد ہیں کہ جنہوں نے سینکڑوں طلباء کو بغیر فیس (فی سبیل اللہ) کے پڑھنے کے لیے سنی سینٹر کا قیام کیا ۔ اس پروگرام کے ذریعہ شریمتی سونم بابریا نے کہاکہ سنی سینٹر میں جہاں سب کو بغیر ماہانہ فیس کے پڑھایا جاتاہے میں جب جب یہاں آتی ہوں دل کو بڑا سکون ملتا ہے ۔اختتامی خطاب میںمجاہداسلام کچھوچھوی نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ان لڑکوں اور لڑکیوں کو دیکھ جنہوں نے کم ہی وقت میں انگلش سیکھ کر انگلش زبان میں خطاب کیا اورکہا ہے میرے عزیز طلبہ! یہ تمہارے لیے کافی نہیں ہے بلکہ تیرے آگے آسماں اور بھی ہیں تجھے بلندیوں کی منزلیں چھونی ہے سمجھو کہ ابھی کچھ نہیں سیکھا ہے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے مجھے اس وقت مکمل خوشی ملے گی کہ جب آپ لوگ گھنٹوں دیر تک انگلش زبان میں خطاب کریں گے اور مزید انہوں نے موجودہ دور کے حالات کے پیش نظر کہا کہ ہم کالے قانون کی سخت مذمت کرتے ہیں اور جو پڑھنے والے طلبہ کی عزت نہیں کرتے ان پر طرح طرح کا ظلم کرتے ہیں ہم اس کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ پروگرام کے آخر میں جو طلبہ و طالبات نے انگلش اسپوکین کورس اورایم ایس سی آئی ٹی کورس مکمل کیا تھاان کومجاہد اسلام اوردیگر ذمہ داران کے ہاتھوں سے اسناد (Certificate) دی گئی ۔مولانا ظفر احسان ، فیروز سنی، عبدالحمید بابا، حافظ اشرف ، شعیب خان، عظمیٰ کوثرنے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام اور ملک و ملت میں امن و امان، ترقی اورخوشحالی کی دعا پر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا