سوامی جی نے موجودہ معاشرے کی ثقافتی ،مذہبی اور سماجی قدروں کو جِلا بخشنے کے زندگی وقف کردی تھی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ پیجا ورا شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی کے ذریعہ دکھائے گئے راستے کو اپنائیں اورہندوستان میں ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کریں جہاں ذات پات کو کوئی دخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیجا ورا شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی جیسے سیرس نے ہمیشہ مشکلات سے مشکلا ت سے دوچار عوام کو تسلی دی ہے اور ہمیشہ ان کی مدد کی ہے اور ضرورت مند اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ آج بنگلور و میں پورنا پراجنا ودیا پیٹھ میں شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی کو خرا ج عقید ت پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پیجا ورا شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی نے ان سنتوں ،رشیوں اور منیوں کی نمائندگی کی ہے اور ان کی طویل روایات کو برقرار رکھا ہے جنہوں نے معاشرے کو روشنی دکھائی ہے۔ ہمارے قدیم سنت سادھوؤ ں اور نیک لوگوں نے معاشرے کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم پرانی متقی ددھیچی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنی زندگی کو قربان کیا کہ معاشرہ صحیح سمت اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ شری پیجا ورا شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی کی زندگی اور سفر ایک شاندار روایت میں ایک قابل با ب تھا۔ نائب صدر نے انہیں سماجی خدمت کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے ہماری موجودہ روز مرہ کے معاشرے کی ثقافتی ، مذہبی اور سماجی قدروں کو جلا بخشنے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ نائب صدر نے کہا کہ سوامی جی انسانیت کی خدمت خدا کی خدمت ہے کے گاندھیائی اصول میں یقین رکھتے تھے۔ نائب صدر نے کہا کہ سوامی جی کا عظیم اور بے لوث عمل اس اہم نظریہ کی مثال پیش کرتا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ شری سوامی جی نے اپنی یاتراؤں ،تعلیمات اور مذاکروں کے ذریعہ ملک کے طول و عرض میں بے شمار لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری مد بھگوت گیتا کی تعلیمات کے ایک سچے مجسمہ تھے۔ نائب صدر نے کہا کہ وہ جدید ہندوستان میں ایسے پہلے روحانی لیڈر تھے جو دلتوں کو ہندوسماج کا ایک اٹو ٹ حصہ سمجھتے تھے۔نائب صدرجمہوریہ نے پورنا پراجنا ودیا پیٹھ کے قیام میں سوامی جی کی خدمات کو یاد کیا۔ یہ ودیا پیٹھ ایک سنسکرت کی روحانی پاٹھ شالہ ہے۔انہوں نے سنسکرت میں تعلیمی تحقیق کو مقبول بنانے کی ان کی کوششوں کو بھی یاد کیا۔ یہ ودیا پیٹھ 1956 میں پیجا ورا شری وش ویشا تیرتھا سوامی جی نے قائم کیا تھا۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ سی این اشوت نارائن اور سری پیجا ورا مٹھ کے سری وشوا پرسنا تیرتھا سوامی جی کیعلاوہ دیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں۔