ڈی پی ای او گاندربل نے خالی نشستوں میں پنچایت اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر گاندربل حشمت علی خان نے آج پنچوں اور سرپنچوں کی خالی پڑی اَسامیوں کے چنائو کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ، اے ڈی سی گاندربل فاروق احمد بابا او رکئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ان چنائوں کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا او ربتایا گیا کہ ضلع کے تمام بلاکوں میں 126 پنچایت حلقوں میں 42نشستیں خالی ہیں ۔ علاوہ ازیں 972 پنچ سیٹوں میں 689پنچ سیٹیں خالی ہیں۔ڈی ای او نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ مراکز نزدیک میں ہی قائم کریں۔اُنہوں نے بی ڈی اوز سے کہا کہ وہ تمام پولنگ مراکز کی جانچ کریں اور وہاں ہر طرح کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچیں اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے حوالے سے جامع بیداری پیدا کریں تاکہ ضلع کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا