چملواس بانہال سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ جاوید اقبال کا انتقال

0
0

وکلاء برادری اور جموں بار کا اظہار تعزیت، بار ایسو سی ایشن رام بن نے آج کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ضلع رام بن کے چملواس علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل جاوید اقبال سوہل انتقال کرگئے۔3جنوری 2020کو شام 9:30بجے جموں یونیورسٹی کے ڈسٹنس گیٹ کے سامنے ایک تیز رفتار i10گاڑی نے انہیں ٹکر مارکر شدید طور زخمی کردیاتھا جنہیں چند راہگیروں نے گورنمنٹ میڈیکل اینڈ اسپتال جموں منتقل کیاجہاں بعد ازاں اُن کے اہل خانہ اور وکلاء ساتھی بھی پہنچے۔ حالت نازک ہونے اور میڈیکل کالج جموں میں وینٹی لیٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نرائین اسپتال ککریال کٹرہ منتقل کیاگیاتھا، جہاںاُن کی صحت میں کوئی بھی بہتری نہ ہوئی،6جنوری 2020کو انہیں آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز(AIIMS)نئی دہلی شفٹ کیاگیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ جاوید اقبال سوہل کو سر میں اندرونی طور گہری چوٹ آئی تھی جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کی وفات پر وکلاء برادری، کئی سماجی وسیاسی شخصیات نے گہرے اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور وکلاء برادری نے انہیں بچانے کے لئے ہرممکن اخلاقی ومالی تعاون فراہم کیا لیکن وہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے چل بسے۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں کے صدر ابھینو شرما، سابقہ بار صدر بی ایس سلاتھیا، سنیئروکیل اے وی شرما، محمد رشید قریشی، شیخ شکیل احمد، عرفان خان، احسان مرزا، الطاف حسین جنجوعہ، زولقرنین چوہدری، یاسر فاروق خان، شمس الدین شاز، این ڈی قاضی، روہن سنگھ، وجے کوتوال، عثمان سلاریہ وسینکڑوں دیگر وکلاء نے تعزیتی پیغامات میں گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جاوید اقبال سوہلی کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔دریں اثناء بٹھنڈی وداتا نگر میں موجود جاوید اقبال سوہل کے آفس چیمبر میں ایک تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس میں ایڈووکیٹ احسان مرزا، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، ایڈووکیٹ اسرار مرزا، ایڈووکیٹ شوکت علی چوہدری اور باجی آفتاب وغیرہ نے شرکت کی، اس موقع پر مرحوم کے لئے دعامغفرت کی گئی اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے جاوید اقبال سوہل کی وفات کو چیمبر نے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ادھر بار ایسو سی ایشن رام بن نے جاوید اقبال کی وفات پر 8جنوری 2020کو اظہارِ تعزیت کے طور عدالتی کام کاج معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی نماز جنازہ 8جنوری 2020کو صبح11بجے سنجواں جموں میں ادا کی جائے گی،مرحوم کے بیشتر اہل خانہ ورشتہ دار جموں میں ہی ہیں، نیز چملواس میں برف باری وبارشوں اور سڑک کی حالت خستہ کی وجہ سے جاناممکن نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا