ہم، مشرق وسطیٰ میں بحری تجارتی راستوں کی سلامتی اور تناو میں کمی کے لئے کردار ادا کریں گے: آبے

0
0

ٹوکیو؍؍جاپان کے وزیر اعظم آبے شینزو نے گذشتہ ہفتے امریکی حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی سے منسلک القدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد فریقین سے مسائل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں آبے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہایت درجے تشویشناک ہے لہٰذا علاقائی تناو میں اضافے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم آبے شینزو نیجاپان کی سیلف ڈیفنس بحریہ سے منسلک ڈیوٹی فورسز کو خلیج عدن میں بھیجنے کی یاد دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ہم، مشرق وسطیٰ میں بحری تجارتی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور تناو میں کمی لانے میں کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا