نیک اعمال کرکے اللہ کو راضی کریں مسلمان،

0
0

دنیا کے حالات اسی وقت درست ہوسکتے ہیں جب ہر انسان نیک بن کر زندگی گزارے اور انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کی عزت کرنے والا بن جائے، مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری
لازوال ڈیسک

کانپور //۵جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نورگنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی الہند میں ایک روزہ عظیم الشان ہادی انس وجاں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا نعمت اللہ راجپوری نے کہا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن کر تشریف لائے، آپنے پوری دنیا کے انسانوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی کا چراغ روشن کیا، ایک معبود حقیقی کی دعوت دی، اور ایک کامل انسان بنانے کی تعلیمات پیش کی تاکہ انسان اللہ رب العالمین کی عبادت کرکے سچا پکا مسلمان اور انسان بن جائے،اس دنیا میں ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے جسکو اللہ نے زندگی دی ہے اسکو موت بھی ضرور آئیگی، لیکن اس دنیا میں رہنا جینا کھانا پینا اور مرجانا مقصود نہیں، موت اسکی ہے جسکا کرے زمانہ افسوس، ایسی موت ہو جو رب کو راضی کرنے والی ہو، جب انسان عبادت کریگا نماز پڑھیگا قرآن پڑھیگا اچھے کام کریگا تب موت بھی اچھی ہوگی موت ایک ایسی سچائی ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی بڑے بڑے سورما بادشاہ امرائ￿ سلاطین سب موت کی میٹھی نیند سوگئے، اس لئے کامیاب انسان وہ ہے جو موت سے قبل موت کی تیاری کرلے اللہ کو منا لے سنتوں کو زندہ کرلے نیک اعمال کرلے، آپنے دنیا والوں کو پیار محبت اور انسانیت کی تعلیم دی لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دی، چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا اکرام کرنے کی تعلیم دی، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا، کہ مسلمان وہ ہے جسکے زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، یہ حدیث گرچہ مسلمانوں کے تعلق سے ہے لیکن اسکا حکم عام ہے کہ حالت امن میں کسی غیر مسلم یا دیگر اہل مذاہب کو ستانا اور پریشان کرنا بھی روا نہیں،آج حالات کافی خراب ہیں ہر مسلمان پسماندگی اور زبوں حالی کا شکوہ کررہا ہے، لیکن قرآن کریم نے صاف اعلان کردیا کہ زمین میں فساد تمہارے اعمال کا نتیجہ ہیں، ہم جب تک اللہ سے تعلق مضبوط نہیں کرینگے جب تک ہمارے اعمال درست نہیں ہونگے، تب تک حالات کے درست ہونے کی امید رکھنا بیکار ہے، دنیا بھر کی خرافاتیں، جن برائیوں کی وجہ سے اللہ نے سابقہ قوموں کو تباہ برباد کردیا وہ ساری برائی آج مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں،پھر بھی مسلمان اپنے بربادی کے لئے کس چیز کا منتظر ہے ضرورت ہے کہ گناہوں سے پاک صاف زندگی گزاری جائے اور نیک انسان بن کر زندگی گزاری جائے!کانفرنس کی صدارت مولانا مشتاق احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض مولانا محمد فضل رب قاسمی نے انجام دئے، محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، مفتی شاہد قاسمی حافظ احسان الحق صاحب مولانا خالد قاسمی مولانا عبد الواجد قاسمی قاری محمد سفیان صاحب حافظ محمد نعیم صاحب خواص طور سے شریک رہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا!

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا