غازی آباد میںگاڑی کی ٹکر سیٹرالی پلٹی، 5مزدوروں کی موت

0
0

غازی آباد؍؍مراد نگر تھانہ علاقہ میں دہلی،میرٹھ روڈ پر اتوار کی رات کوکسی تیز رفتار بھاری گاڑی نے ایک ٹرالی کو ٹکر مار دی جس سے ٹریکٹرٹرالی پلٹ گئی اور اس کے نیچے دبنے سے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہات نیرج جادون نے پیر کو بتایا کہ واقعہ اتوار کی رات ڈھائی سے تین بجے کا ہے۔ بجلی کے کھمبے لگانے والے کچھ مزدور ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر اپنے گھر جا رہے تھے۔ غازی آباد سے میرٹھ کی طرف جاتے ہوئے جب ٹریکٹر،ٹرالی وردھمان پور پولیس چوکی سے قریب 300 میٹر پہلے پہنچی تبھی پیچھے سے آ رہی کسی بڑی گاڑی نے ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر مار دی جس سے ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی اور اس کے نیچے زیادہ تر مزدور دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر مراد نگر پولیس موقع پر پہنچی اور کسی طرح سے ٹریکٹر،ٹرالی سے مزدروں کونیچے نکالا اور نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والوں میں سہارنپورکا رہائشی 35 سالہ چندر، گاؤں کولی تھانہ سردھنا ضلع میرٹھ کاپرویش (18) یوگیش (25) امت (28) اوردرشن (22)شاملہیں، جبکہ زخمیوں کے نام راہل ،ورشا اور پنکج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا