نئی دہلی؍؍آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام عالمی یوم یونانی میڈیسن کی تقریب حسب روایت 12 فروری 2020 کو کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر پروفیسر مشتاق احمد کی سربراہی میں قائم ایوارڈ کمیٹی نے درج ذیل حضرات کی گراں قدر طبی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر امام الدین مدراسی (سابق پرنسپل، گورنمنٹ طبیہ کالج، چنئی) کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، ڈاکٹر افتخار احمد سیفی (کنسلٹینٹ یونانی فزیشین، دبئی) کو ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ برائے علم الادویہ ، ڈاکٹر راکیش کمار شرما (ڈائرکٹر محکمہ آیوش، حکومت پنجاب) کو حکیم اجمل خاں ایوارڈ برائے ترویج طب یونانی ، ڈاکٹر غزالہ جاوید (ریسرچ آفیسر یونانی، سی سی آر یو ایم، نئی دہلی) کو حکیم عبدالرزاق ایوارڈ برائے تحقیق طب یونانی، ڈاکٹر فخر عالم اعظمی (ریسرچ آفیسر یونانی، سی سی آر یو ایم، علی گڑھ) کو علامہ کبیرالدین ایوارڈ برائے تالیفی و ادبی خدمات ، پروفیسر محمد محی الحق صدیقی (اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ) کو حکیم عبداللطیف فلسفی ایوارڈ برائے تدریسی خدمات ، ڈاکٹر صوفیہ اُتساہی (چیف میڈیکل آفیسر، سی جی ایچ ایس، نئی دہلی) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی ایوارڈ برائے بہترین معالج ، ڈاکٹر پی بی کانجی لال (ایگزیکیوٹیو ممبر، اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیسن، حکومت بنگال) کو حکیم رام لبھایا ایوارڈ برائے فروغ طب یونانی ،ڈاکٹر ابوالحسن اشرف (ممبر، سی سی آئی ایم حیدرآباد، تلنگانہ) کو حکیم عبدالحمید ایوارڈ برائے طبی و سماجی خدمات ۔مذکورہ ایوارڈز عالمی یوم یونانی میڈیسن 12 فروری 2020 کے موقع پر تفویض کیے جائیں گے۔