بندراب گھرکے اندر!

0
0

ڈوڈہ کے کئی محلہ جات میں جنگلی بندروں کی بھیڑسے لوگ خوفزدہ
نمائندہ لازوال

ڈوڈہ؍؍صدر مقام ڈوڈہ کے قدیم علاقہ ڈاؤن ٹاؤن کے محلّہ جات ڈانڈین ،ساہ ،عرفانہ آباد ،شنال ،بلوان محلّہ میں جنگلی بندروں کی موجودگی سے درپیش مشکلات لوگوں کی املاک کو ہونے والے نقصانات و بچوں کی جانوں کو درپیش سنگین خطرات و اِن ہی محلوں کے لئے آفات سماؤی آگ زنی یا کسی اور ہنگامی صورتحال کے لئے موجود واحد راستہ صدر بازار نہرو چوک وغیرہ میں غیر قانونی طور پارکنگ کے خطرات سے آگاہی و اقدامات کے لئے آج کانگریس لیڈر و کونسلر آصف جہاں گتّو کی قیادت میں ڈی.ڈی.سی ڈوڈہ سے ملاقات کرکے ہر دو معالات پر عوام کی تشویش سے آگاہ کیا اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اِن دونوں حساس معاملات پر اقدامات کریں۔آصف جہاں گتّو نے انتظامیہ کو بتایا کہ دونوں معاملات قصّبہ کے ڈاؤن ٹاؤن علاقوں میں رہائش پذیر رکھنے والے ہزاروں لوگوں کی جانوں اور املاک کے تحفظ کے حوالے سے کافی اہم ہیں اور آگے کسی بھی وقت کچھ بھی ہوا تو تمام ذمہ داری انتظامیہ کی ہو گی۔قابل ذکر ہے کہ مذکورہ دونوں مسائل کی وجہ سے صدر مقام فرید آباد ڈوڈہ کے ڈاؤن ٹاؤن کے لوگوں میں ریاستی حکومت ،ضلع انتظامیہ و میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے منتخب نمائندوں کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے اور عوامی حلقوں نے اب کھلے عام ایم.سی.ڈی کے کونسلروں کو یہ دو معالات حل نہ کرنے پر استفعیٰ کا بھی مطالبہ شروع کیا ہے۔اور آصف جہاں گتّو نے بتایا ہے کہ ڈی.سی نے اِن کو غور سے سْننے کے بعد دونوں معاملات پر خصوصی توجہ دینے کا یقین دلایا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا