عمرارشدملک
راجوری//
محکمہ ائی سی ڈی ایس راجوری نے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت گھر گھر مہم کا آغاز کیا۔ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور علاقے میں زیادہ سے زیادہ رسائی پیدا کرنے کے لئے سی ڈی پی او راجوری نصیر احمد کے ساتھ ساتھ آئی سی ڈی ایس سپروائزرز، فیلڈ ورکرز و ہلپرز نے جدید انداز میں مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سی ڈی پی او راجوری نصیر احمد نے بتایا کہ ائی سی ڈی ایس ڈائریکٹر کی ہدایت پر پی ایم ایم وائی اسکیم کو گھر گھر متعارف کرانے کے لئے مہم کا آغاذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکین کا مقصد اسپتالوں میں ماں اور بچے کی زندگی کو بچانے کیلئے بچوں کی شرح پیدائش کے تناسب کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم ایم وائی اسکیم کے تحت حکومت 5000 روپے کی مالی مدد فراہم کر گی جو رجسٹرڈ حاملہ خاتون کو تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایم وائی ایک انوکھی اسکیم ہے جو حمل، ترسیل اور دتنپان کے دوران مناسب مشق، نگہداشت اور ادارہ جاتی خدمت کے استعمال کو فروغ دیتی ہے اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ تغذی? بخش غذا اور دودھ پلانے کے طریقوں کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان اسکیموں کا بروقت فائدہ حاملہ خواتین اور بچوں کو فراہم کیا جائے تو موت کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔ نصیر احمد نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کے متعلق کوئی بھی جانکاری چاہیے ہو تو وہ میرے دفتر سے حاصل کرسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ اس اسکیم کا فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حاملہ خواتین اور اس کے یونے والے بچوں کو تحفظ دینے کے لئے اس اسکیم کو شروع کیا تاکہ ہر خاص و عام اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرسکے۔