ایران کی سلامتی کیلئے ملی اتحاد ناگزیر

0
0

امریکہ حقوق انسانیت کی بات کہہ کر انسانیت کی توہین نہ کیا کرے :مولانا سعید احمد حبیب
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍صدر تنظیم علماء اہل سنت ولجماعت پونچھ مولانا سعید احمد حبیب نے ایران کے خلاف امریکی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا بزعم خود سپر پاور بنا امریکہ انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے جسکی انسانیت سوز پالیسیوں اور عزائم نے حقوق انسانی کی ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے اور لاکھوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے مولانا نے کہا کہ امریکی پالیسی سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اقوام عالم کو آپس میں لڑا کر اپنی بالادستی اور ہتھیاروں کے کاروبار کے ذریعے اپنے مالی خساروں کو پورا کرتا ہے اور غریب ممالک کی دولت کا ناجائز استعمال کرتا ہے یہ مضحکہ خیز بات ہیکہ لاکھوں بے گناہ شہریوں کا قاتل بے شرمی کیساتھ حقوق انسانی کی بات کرتا ہے اور دنیا اس کی دھونس دباو کے سامنے بے بس ہے اسے باعث افسوس اور تکلیف دہ ہی کہا جا سکتا ہے اقوام عالم کو چاھیے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور ہر ظلم کے خلاف امریکی عزائم کا مقابلہ کرے ورنہ یہ سامراج دنیا کے ہر شریف ملک کو یونہی نگل جائے گا مولانا نے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں مولانا نے کہا کہ امریکی عزائم کا مقابلہ صرف ملی اتحاد سے ہی ممکن ہے اسلئے ملت کو اپنے باہم اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی بقائ￿ کیلئے فکر مند ہونا چاھیے بصورت دیگر ہلاکت سامنے کھڑے انتظار کر رہی ہے مولانا نے ہندوستانی حکومت سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کے پس منظر میں ایران کی سلامتی کیلئے اس مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑا ہو اور امریکہ کو یہ پیغام دے کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار ملک کے خلاف شرارت سے باز رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا