کابل؍؍افغانستان کے شمال مغربی صوبے بلخ میں بم دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان عادل شاہ عادل نے ہفتہ کو کہا‘‘مزارشریف علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں’’۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان کافی عرصے سے طالبان شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ اسلامک اسٹیٹ جیسی دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پرتشددکارروائیوں کا سامنا کر رہا ہے