بریڈمین سے بھی بہتر لابوشین ، آسٹریلیا مضبوط

0
0

سڈنی؍؍ آسٹریلیا کی تازہ ترین سنسنی مارنس لابوشین نے اپنے 215 رن کی ڈبل سنچری کی بدولت کئی بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ٹیم کو پہلی اننگز میں 454 رنز کے بڑے اسکور کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔عظیم بلے باز ڈونالڈ بریڈمین، اسٹیون اسمتھ اور نیل ھاروي گھریلو موسم گرما کا ریکارڈ توڑتے ہوئے لابوشین نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی 215 رنز کی ڈبل سنچری بنائی جو ان کی ٹیسٹ میں بہترین اننگز بھی ہے ۔ ان کے اسی کے ساتھ گھریلو ٹیسٹ سیزن کے پانچ میچوں میں 837 رنز ہو گئے ہیں جو گزشتہ 60 برسوں سے بھی زیادہ وقت میں کسی بھی آسٹریلیائی کرکٹر کی بہترین کارکردگی ہے ۔ ان سے پہلے ھاروي کے اتنے ہی میچوں میں 834 رنز تھے جس ریکارڈ کو اب 25 سال کے لابوشین نے توڑ دیا ہے ۔14 ویں ٹیسٹ میں یہ لابوشین کی چوتھی سنچری ہے ۔ انہوں نے نومبر میں پاکستان کے خلاف 185 رن کی اپنی پچھلی بہترین اننگز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ نوجوان بلے باز نے 363 گیندوں میں 19 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی 215 رنز کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ وہ آسٹریلیا کو 400 رنز پار کراکر ٹاڈ ایسلے کی گیند پر ساتویں بلے باز کے طور پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 45 اور اسٹیون اسمتھ 63 رنز بنا کر دوسرے بڑے اسکورر رہے ۔ صبح کے سیشن میں میتھیو ویڈ اور ٹریوس ہیڈ اپنی غلطیوں سے سمرولے اور ہنری کا شکار بنے ۔ لیکن لابوشین ایک اینڈ سنبھال کر رن بناتے رہے اور میزبان ٹیم لنچ سے پہلے صرف 71 رنز ہی جوڑ سکی۔ انہوں نے پھر کپتان ٹم پین کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 79 رن کی مفید شراکت کی۔ پین نے 35 رن بنائے ۔میزبان ٹیم نے 150.1 اوور میں 454 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈہوم نے 78 رن دے کر تین اور نیل ویگنر نے 66 رن پر تین وکٹ نکالے ۔ ایسلے کو 111 رن کی مہنگی بولنگ پر دو وکٹ ملے جبکہ میٹ ہنری اور ولیم سمرولے نے ایک ایک وکٹ نکالا۔نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 29 اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 63 رنز بنا لئے ہیں۔ اوپننگ جوڑی کپتان ٹام لاتھم 26 رن اور ٹام بلنڈیل 34 رنز بنا کر کریز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کیوی ٹیم آسٹریلیا سے 391 رنز پیچھے ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا