ذمہ داروں کو فوری طور پر حکومت پاکستان کیفر کردار تک پہنچائے ـ:ـعاشق حسین خان
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پاکستان کے صوبہ لاہور میں سکھوں کے مقدس ترین مقام ننکانہ صاحب میںہوئے افسوس ناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ایسے شرمناک واقعہ کے ذمہ داروںکو فوری طور پر حکومت پاکستان کیفر کردار تک پہنچائے ۔ان خیالا ت کا اظہار شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر عاشق حسین خان نے ایک پریس بیان میںکیا ،خان نے کہا ہے کہ جب جب دونوںممالک کے مابین کشیدگی کم ہوتی دکھائی دیتی ہے ،شرارتی عناصر دونوںممالک میںکشیدگی بڑھانے کے لئے کوئی ایسی کارستانی کر دیتے ہیںکہ سارے کرے کرائے پر پانی پھر جاتا ہے ۔اسلئے خان نے دونوںسرکاروںکے سربراہان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل بڑھا کر ایسے شرارتی عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔خصوصا حکومت پاکستان پر لازم ہو تا ہے کہ وہ ایسے شرارتی عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچائیںتاکہ مستقبل میںکوئی ایسی سوچ لانے کی حماقت نہ کرنے پائے ۔عاشق حسین نے کہا کہ ننکانہ صاحب دنیا بھر کے سکھوںاور سبھی مذاہب کے ماننے والوںکے لئے مقدس مقام ہے اور گورو نانک دیو جی کے تئیںہر مذہب کے لوگوںکے دلوںمیںعزت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو ماننے والے ایسی حرکت کا ارتکاب نہیںکر سکتے ۔اس لئے یہ عناصر انسانیت کے دشمن ہیںجو آپسی بھائی چارے اورباہمی یگانگت کو سبو تاژ کرنے پر تلے ہیں۔اسے عناصر سماج کے لئے ناسور سے کم نہیں۔خان نے کہا کہ دونوںممالک میںہم آہنگی ،دوستی خطہ کے کروڑو ںلوگوںکی پہلی پسند ہے لیکن کچھ شرارتی عناصر کو دونوںممالک کی دوستی ناگوار ہے اس لئے وہ گھٹیا حرکت کر کے اس خطہ کے دو ارب لوگوںکے جذبات سے کھلواڑ کر نے میںکوئی کسر نہیںرکھتے ۔عاشق حسین خان نے وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کو امن کے لئے شاندار قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرارتی عناصر اس مثبت سوچ کے خلاف ہیںاسی لئے دونوںممالک میںکشیدگی بڑھانے کے لئے غیر انسانی حرکات کا ارتکاب کرتے ہیں۔اس لئے ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی کی جائے ۔خان نے حکومت پاکستان کے اس قدم کی سراہنا کی کہ انہوںنے ان عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے ۔خان نے انسانیت ،بھائی چارے ،ہم آہنگی اور رواداری پر یقین رکھنے والے کروڑوںعوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ امن کے دشمنوںکے ناپاک عزائم کا خاک میںملایا جا سکے ۔خان نے کہا کہ ہم اس موقعہ پر دنیا بھر کے سکھ بھائیوںکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت پاکستان سے ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے و ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔