سرنکوٹ میں اوقاف کی طرف سے علماء کو دوہزار روپے دینا بھدا مذاق: مفتی سید بشارت حسین
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ مسلم پرنسل لابور ڈ جدید کے ریاستی صدر الحاج مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی سربراہ اعلی دار العلوم رضویہ سُلطانیہ نے جمعہ کے موقعہ پر کہا کہ اوقاف اسلامی جائداد ہے اوقاف کی آمدنی کا زریعہ زیارات مساجد ہیں لیکن اوقاف کی جانب سے مساجد کے خدام کو دی جانے والی تنخواہ انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہا سُرنکوٹ میں اوقاف کی جانب سے علماء کو 2000روپے تنخواہ دینا اّن کے ساتھ مزاق ہے اور علماء کی توہین ہے ۔ریاستی سرکار جہاں ریاست کو ترقی کی جانب سے گامرن کرنے کے بابانگ دھل دعوے کررہی ہے ۔زمین پر ایسا کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے کہا ہم ایل جی صاحب سے گزارش کرتے ہیں جلد اس مشاہرے کو مناسب کیا جائے مساجدکے ائمہ جوکہ قوم و ملت کی مذہبی ترجمانی کرتے ہیں ۔امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں لیکن سرکار کی جانب سے ہمیشہ اس طبقے کو نظر انداز کیا جاتا ہے جسکو اب قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ سرنکوٹ تحصیل میں جلد نیا اوقاف کا ایڈمنسٹریٹر بٹھایا جائے تاکہ اوقاف کی جائداد کی حفاظت کی جائے ۔