ورنہ راشن نہیں ملے گا!

0
0

صارفین کو15 فروری سے قبل آدھار کارڈ راشن کارڈ لنک کرانے کا فرمان
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍امور صارفین و تقسیم کاری کی جانب سے عوام کو 15 فروری سے قبل آدھار کارڈ لنک کرانے کا انتبا ہ گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و تقسیم کاری کی زیرقیادت ضلع بھر کے تحصیل سپلائی آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں موصوف کی جانب سے احکامات صادر کئے گئے کہ 15 فروری سے قبل تمام صارفین اپنے اپنے ادھا رکارڈ لنک کروائیں بصورت دیگر ان کا راشن کاٹ دیا جائے گا اس ضمن میں تحصیل سپلائی آفیسر سرنکوٹ چوہدری محمد صادق و تحصیل سپلائی آفیسر بفلیاذعبدالمجید ملک نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو دیئے گئے بیان میں تعصیل سرنکوٹ کے تمام سیلذمینوں اور ڈیلر ان سے اپیل کی کہ وہ تمام صارفین کے آدھارکارڈ لنک کروائیں انہوں نے خبردار کیا کہ جن صارفین کے ادھار کارڈ لنک نہیں ہوں گے ان کو سبسیڈی والا راشن نہیں ملے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آدھار کارڈ لنک کروانے میں قطعی کوتاہی نہ برتیں بصورت دیگر عوام کا نقصان ہوگا جس کی بھرپائی ناممکن ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا