ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کا کریری میں عوامی رابطہ پروگرام

0
0

مختلف وفود کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو نے آج کریری میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی جس میں مختلف وفود کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سول سوسائٹی کے ممبران،سرکردہ شہریوں اور اورپی آر آیز نے اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل او ر معاملات کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے پر زوردیا۔سول سوسائٹی کریری کے ممبران نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کریری کے بنیادی ڈھانچے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بابل کنال میں ڈِسلٹنگ کی بھی مانگ کی۔عوامی دربار کے دوران کلنترہ،اُترسو اوردیگر ملحقہ علاقوں کے وفود اورلوگوں نے اپنے معاملات اورشکایات پیش کیں۔ترقیاتی کمشنر نے وفود اور لوگوں کو بغور سُنا اوریقین دہانی کرائی کہ اس انتظامیہ تمام جائز مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ لوگوں کو تما م لازمی سہولیات بہم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے ناظم باغبانی پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کے ہمراہ فروٹ منڈی کاروا کریری کا دورہ کیا اورپروجیکٹ کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا