این آر سی کیلئے مرکز نے کوئی پہل نہیں کی: راجناتھ

0
0

حریف پارٹیاں بلاوجہ طول دے کر لوگوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کررہی ہیں
یواین آئی

لکھنؤ؍؍اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ آئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز واضح کیا کہ مرکزی حکومت نے قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے سلسلے میں کوئی پہل نہیں کی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسے صرف آسام میں انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو حریف پارٹیاں بلاوجہ طول دے کر لوگوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ا?ر سی کا کام صرف آسام میں کیا جا رہا ہے اور کچھ حد تک یہ مکمل بھی ہو چکا ہے۔ وہاں یہ کام سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی پہل نہیں کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی اس معاملے کو واضح کر چکے ہیں۔بی جے پی نے شہریت نظرثانی قانون (سی اے اے) معاملے پر حمایت حاصل کرنے کی غرض سیملک گیر رابطہ مہم کا ا?غاز کیا ہے۔ مسٹرراج ناتھ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے لوگوں کو یہ پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ سی اے اے کے سلسلے میں گمراہ نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے میں جھوٹ اور غلط فہمی پیدا کرکے تشدد پھیلا رہی ہیں۔ یہ قانون شہریت لینے کا نہیں بلکہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کے شکار ہندو، سکھ، جین، بدھ اور عیسائیوں کو شہریت دینے کا ہے جبکہ اپوزیشن مسلمانوں کے درمیان یہ جھوٹ پھیلا رہی ہے کہ اس سے ان کی شہریت چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ یہ واضح چکے ہیں کہ اس سے ملک کے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں لہذا وہ دھوکہ میں نہ آئیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں کسی بھی ہندوستانی کے ساتھ ذات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔.انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن گھر گھر جائیں اور اس سلسلے میں لوگوں کی غلط فہمی کو دور کریں۔ انہوں نے خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں کارکنوں کو جانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے ان کی غلط فہمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا