کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے !

0
0

مہاراشٹر حکومت میں وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم
لازوال ڈیسک

ممبئی؍؍ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے کہ مترادف آج یہاں شیوسینا لیڈر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مخلوط مہاوکاس اگھاڑی کے وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم ہوئی جس کے تحت سابق وزیر اعلی دیویندر فرنویس کے ہمراہ نصف شب میں نائب وزیر اعلی کا حلف لینے والے اجیت پوار جنہوں نے بعد میں ڈرامائی انداز میں این سی پی میں واپس آ کر نائب وزیر اعلی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی آج انہیں وزیر مالیات پلاننگ جیسے اہم محکمہ دیئے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ کا قلمدان این سی پی کے انل دشمکھ کو سونپا گیا ہے ۔ اسی طرح سے مسلم کابینی وزرا ٔ نواب ملک کومحکمہ اقلیت اور صنعتی ٹریننگ ، دیا گیا ہے جبکہ حسین مشرف کو دیہی ترقی کا محکمہ دیاگیا ہے جبکہ شیوسینا سے تعلق رکھنے والے واحد مسلم رکن اسمبلی عبدالستار شیخ کو ریاستی وزیر برائے محصول کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ30دسمبر کو کانگریس ، این سی پی ، اور شیوسینا کے کل 41وزرا ٔ کی حلف برداری عمل میں آئی تھی لیکن قلمدانوں ی تقسیم کو لے کر تینوں پارٹیوں میں انتشار پایا جا رہا تھا جس کا خاتمہ آج عمل میں آیا جب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزرأ کو ان کے محکموں کی ذمہ داری دی ۔ ذیل میں وزرا ٔ کے نام اور ان کے محکمہ دیئے گئے ہیں ۔مہاراشٹر میں وزرأ کے کونسل کی مکمل فہرست
1۔ادھوٹھاکرے (شیوسینا)وزیراعلی،جنرل ایڈمنسٹریشن ،رابطہ عامہ،قانون وعدلیہ،یا ایسے محکمے جو کسی وزیر کو نا دئیے گئے ہو
2۔ اجیت پوار (این سی پی) – نائب وزیر اعلی،مالیت،پلاننگ،

کابینہ کے وزراء

1۔ ایکناتھ شند ے (شیوسینا) – شہری ترقی،پی دبلیو ڈی
2۔ سبھاش دیسائی (شیوسینا) – صنعت ،مراٹھی زبان
3۔ جینت پاٹل (این سی پی) – آبی وسائل
4۔ چھگن چندرکانت بھجبل (این سی پی) -غذاواناج
5۔ بالاصاحب تھوراٹ (کانگریس) -محصول
6۔ نتن راوت (کانگریس) -بجلی توانائی
7۔ اشوک چوان (کانگریس)پی ڈبلیوڈی
8۔ دلیپ ولسے پاٹل (این سی پی)کامگار
9۔ دھننجے منڈے (این سی پی)سماجی انصاف
10۔ وجے واڈٹیواور (کانگریس)پسماندہ طبقات
11۔ انیل دیشمکھ (این سی پی)داخلہ
12۔ حسن مشریف (این سی پی)دیہی ترقی
13۔ ورشا گائیکواڈ (کانگریس)اسکولی تعلیم
14۔ راجندر شنگانے (این سی پی)اناج اور دوائیں
15۔ نواب ملک (این سی پی)اقلیت
16۔ راجیش ٹوپے (این سی پی)صحت عامہ
17۔ سنیل کیدار (کانگریس)دودھ ڈیری
18۔ سنجے راٹھوڑ (شیوسینا)جنگلات
19۔ گلاب راو پاٹل (شیوسینا)پانی و صفائی
20۔ امت دیشمکھ (کانگریس)میڈیکل ایجوکیشن
21۔ دادا بھوسے (شیوسینا)زراعت ،سابق فوجی
22۔ جتیندر اوہاد (این سی پی)ہاوسسنگ
23۔ سندیپن بھومرے (شیوسینا)روزگار
24۔ بالاصاحب پاٹل (این سی پی)کوپریٹیو
25۔ یشومتی ٹھاکر (کانگریس)خواتین واطفال
26۔ انیل پرب (شیوسینا)ٹرانسپوٹ
27۔ اودئے سامنت (شیوسینا)اعلی و تکنکی تعلیم
28۔ کے سی پڑوی (کانگریس)قبائلی فلاحی بہبود
29۔ شنکر راؤ گدالھ ، آزاد (شیوسینا کوٹہ)
30۔ اسلم شیخ (کانگریس)ٹیکسٹائل
31۔ آدتیہ ٹھاکرے (شیوسینا)صحت
وزرائے مملکت
32۔ عبد الستار (شیوسینا)محصول
33۔ ستیج پاٹل (کانگریس)محکمہ داخلہ شہری
شمبھوراج دیسائی (شیوسینا)محکمہ داخلہ دیہی
35۔ بچو کڈو ، آزاد (شیوسینا کوٹہ)آبی وسائل
36۔ وشوجیٹ کدم ، کانگریس کوپریٹیو
37۔ دتاترے بھرنے ، (این سی پی)پیڈبلیو ڈی
38۔ ادیتی سنیل تٹکرے (این سی پی)صنعت
39۔ سنجے بنسوڈے (این سی پی)ٹرانسپورٹ
40۔ پراجکت تنپورے (این سی پی)شہری ترقی
41۔ راجندر پاٹل یدراورکر آزاد (شیوسینا کوٹہ)صحت عامہ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا