بیکار کی مہم جلد ختم ہو جائے گی

0
0

سی اے اے پر کانگریس کا رویہ غیر اخلاقی:نقوی
یواین آئی

رامپور؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) پر ‘خوف اور گمراہی کا ہوا ’کھڑا کرکے ‘کنکال’ کانگریس اپنے ‘دیوالیہ سیاسی بینک’ کے لئے ‘ غیر اخلاقی طور پر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔بی جے پی کی جانب سے سي اے اے پر چلائی جارہی ملک گیر عوامی بیداری / تعلقات عامہ کی مہم کے تحت اتر پردیش کے رام پور کے دھمورا میں بڑی تعداد میں عام لوگوں سے خطاب کے دوران مسٹر نقوی نے کہاکہ ‘‘گرینڈ اولڈ فیملی کنگال بینک’ نفرت پھیلانے کا کام کررہا ہے اور لوگوں کو نہیں سمجھا پانے کی وجہ سے بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ کانگریس اور اس کی معاون جماعتوں کی طرف سے شہریت قانون پر چلائی جارہی ‘جھوٹی مہم’ جلد ہی بے نقاب ہوگی۔ شہریت بل پر کانگریس اور اس کے ساتھیوں کی بیکار کی مہم جلد ختم ہو جائے گی اور سچائی کی جیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان ‘مجبوری’ میں نہیں بلکہ ‘مضبوطی’ کے ساتھ رہ رہا ہے ۔ اس کے شہری، سماجی، مذہبی، آئینی حقوق پوری طرح ‘ محفوظ اور مضبوط’ ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سي اے اے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی تفریق اور ظلم و ستم سے ہراساں اقلیتوں کو شہریت دینے کا قانون ہے ۔ وہ بھی اگر وہ لوگ چاہتے ہیں تب۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘سي اے اے کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں بلکہ شہریت دینے کے لئے ہے ۔ لیکن کانگریس اور اس کے ساتھی اس قانون کے تعلق سے سماج کے ایک طبقے میں ‘خوف اور گمراہی کا ہوا’ کھڑا کر رہے ہیں اور سچ کو جھوٹ کے پہاڑ سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن کانگریس اور اس کے ساتھی اپنی اس ‘سیاسی سازش میں ناکام ہوں گے ’’۔مسٹر نقوی نے کہا کہ عوام سمجھدار ہے اور وہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے جھانسے میں نہیں پھنسیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر عوام کا پختہ یقین ہے اور یہ حکومت ‘شمولیاتی ترقی ، لوگوں کو باختیار بنانے اور سبھی لوگوں کی خوشحالی’ کے لئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امتیازی سلوک نہیں کرتی اور، مذہب و ذات کو دیکھے بغیر ہر ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی لانے اور زندگی میں خوشحالی کے عہد کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا