یوگی نے سی اے اے پر مسلمانوں کی غلط فہمی دور کی

0
0

اپوزیشن کے پھیلائے جھوٹ کے جال میں نہ پھنسیں
یواین آئی

گورکھپور؍؍اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کے روزیہاں مسلم سماج کے لوگوں سے ملے اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔وزیر اعلی نے گورکھناتھ احاطے واقع ہنومان مندر میں صبح پوجا کی اور احاطے میں ہی بنے مسلمانوں کی دکان پر پہنچ گئے ۔ ان کے آتے ہی ارد گرد کے دکاندار بھی جمع ہوگئے اور ان کی باتیں غور سے سنیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی شبیہہ مسلم مخالف ہے لیکن گورکھناتھ مندر کامپلیکس میں زیادہ تر دکان مسلمانوں کی ہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ قانون شہریت دینے کا ہے کسی کی شہریت لینے کا نہیں جبکہ اپوزیشن اس معاملے میں مسلسل جھوٹی باتیں پھیلا رہی ہے کہ اس سے مسلمانوں کی شہریت چلی جائے گی۔ہندوستان سے ملحق’ پاکستان’ بنگلہ دیش اور افغانستان میں جو ہندو ، سکھ ، جین، عیسائی اور بودھ مذہب کے لوگ ظلم وزیادتی کا شکار ہورہے ہیں اور ڈر سے ہندوستان میں آگئے ہیں انہیں شہریت دینے کے لئے یہ قانون لایا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ اپوزیشن کے پھیلائے جھوٹ کے جال میں نہ پھنسے ۔ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی پارٹیاں صرف ووٹ کے لیے غلط فہمی پھیلا رہی ہے ۔ایسی پارٹیاں مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا