یو پی کو بچانے آئی ’گنگا کی بیٹی‘ پرینکا

0
0

یواین آئی

پریاگراج؍؍اترپردیش کے شہر پریاگراج میں ایک بار پھر کانگریس کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو "گنگا کی بیٹی” بتایا گیا ہے ۔پوسٹر پر لکھا ہے یوپی کو بچانے آئی "گنگا کی بیٹی” پرینکا۔ اس کے علاوہ پوسٹر پر سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے ساتھ پوراگاندھی خاندان اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا دیکھ سکتے ہیں۔اس سے پہلے بھی سال 2019 میں پرینکا گاندھی کو گنگا کی بیٹی قرار دیتے ہوئے پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ پوسٹر میں پرتاپ گڑھ کے رامپورخاص اسمبلی حلقہ سے نو بار رکن اسمبلی رہے اور سابق راجیہ سبھا رکن کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری تو دوسری طرف کانگریس لیڈر حسیب احمد نظرآ پڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2014 میں وارانسی سے لوک سبھا انتخابات میں اترے تھے اور انہوں نے خود کو "گنگا کا بیٹا” بتایا تھا اور کہا تھا کہ نہ میں یہاں آیا اور نہ کسی نے بھیجا مجھے تو ماں گنگا نے بلایا ہے ۔
یوگی نے سی اے اے پر مسلمانوں کی غلط فہمی دور کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا