ساگر؍؍مدھیہ پردیش کے ساگر میں جمعہ کی رات ایک پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی کا ہوائی جہاز گھنے دھند کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی۔ ان میں ایک ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر شامل ہے۔ واقعہ ساگر ضلع کے رج علاقے کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھند کی وجہ سے پائلٹ کو ہوائی پٹی نظر نہیں آئی اور طیارے کو ہوائی پٹی سے کچھ دور کھیت میں اتار دیا، جس سے یہ حادثہ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دہلی سے چیف آپریٹنگ آفیسر وائی این شرما ہفتہ کو صبحساگر پہنچ گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی چمیس ایوی ایشن کے طیارے نے رج سے جمعہ کی رات قریب 8.35 بجے پرواز بھری تھی۔ آدھے گھنٹے بعد ہی جہاز واپس لوٹ کر رج ہوائی پٹی پر پہنچا، جہاں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کو دھند کی وجہ سے ہوائی پٹی دکھائی نہیں دی۔ ٹرینی پائلٹ پیوش چندیل (30) اور ٹرینر اشوک مکوانا (58) دونوں نے جلد بازی میں طیارے کو کھیت میں اتار دیا، جس سے وہ کریش ہو گیا اور دونوں پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی چمیس ایوی ایشن اکیڈمی کے افسر جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو طیارے سے نکال کر ذاتی گاڑی سیساگر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دونوںمتوفیان ممبئی کے رہنے والے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ امت سنگھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانکاری لی۔ اکیڈمی کے حکام کے مطابق جس وقت طیارے نے پرواز بھری تھی اس وقت زیادہ دھند نہیں تھا۔ ٹرینی اور ٹرینر دونوں کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی دھند اتنا بڑھ جائے گا اور رن وے نظر نہیں آئے گا۔ہوائی جہاز حادثے ہونے پر وزیر اعلی کمل ناتھ اور سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سوشل میڈیا کے ذریعے غم کا اظہار کیا ہے