ہندوستھان سما چار
نئی دہلی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے) کی مخالفت کر رہی تنظیموں اور کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں پر زور دار حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آخر کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں یہ کب تسلیم کریں گی کہ پاکستان میں مذہبی بنیاد پر اقلیتی لوگوں کے ساتھ تشدد ہو رہاہے، جبکہ پاکستان میں ننکانہ صاحب کے گرودوارہ پر ہوئے سکھوں کے حملے اس بات کے ثبوت ہیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نانکانہ صاحب گردوارے پر مذہبی حملہ ثبوت ہے کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ برا برتاؤ ہوتا ہے۔ مگر کانگریس لیڈر پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ہوئے تشدد کو کب تسلیم کریں گے اور کب سمجھیں گے۔دہلی بی جے پی کے سیکریٹری جنرل رویندر گپتا نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مذہبی مقام ننکانہ صاحب گردوارے پر شر پسندوں کے ذریعہ سماجی، مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے کے مقصد سے کئے گئے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ وہاں کی حکومت سے قصورواروں کے لئے سخت کارروائی کی توقع ہے، جس سے مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان واقع گرونانک دیو جی کی جائے پیدائش گرودوارہ ننکانہ صاحب پر جمعہ کو کچھ پاکستانیوں نے وہاں موجود سکھ لوگوں پر حملہ کر دیا۔شر پسندوں نے پتھراو کر دیا۔ننکانہ صاحب گردوارے گیٹ پر پتھراؤ کیا۔ حکومت ہند نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور وہاں رہ رہے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا ہے