لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں سی ٹی سکین اور ڈائیلیسس سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر سی ایم او اور بلاک میڈیکل افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔اِ س موقعہ پر بتایا گیا کہ 4لاکھ روپے مالیت کی سی ٹی سکین اور 35 لاکھ روپے مالیت کی 4ڈایلیسس مشینیں نئے تعمیر شدہ سو بستروں والے آئی پی ڈی بلاک میں نصب کی گئی ہیں، اور ہر روز ڈائیلیسس یونٹ میں 4 مریضوں کا علاج کا کیا جائے گا۔ایس ڈی ایچ میں تیمارداروں نے مریضوں کے لئے اسی طرح کی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی سراہنا کی۔