امریکی جارحیت دنیاکوجنگ میں دھکیلنے کی کوشش

0
0

سپاہ پاسداران اسلام و جنرل قاسم سلیمانی کاقتل عالم اسلام اور امن عالم کے لئے سنگین خطرہ :شیعہ فیڈریشن
ابراہیم خان

جموں؍؍امریکی جارحیت نے پوری دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی جو کوشش کی ہے ۔جس طرح سے امریکہ نے ایران کے سپاہ پاسداران اسلام و جنرل قاسم سلیمانی اور نائب جنرل الحاج ابو مہدی المندی سمیت دس افراد کی جان لی ہے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔امریکہ کے انسانیت سوز جیوانی اقدام کے خلاف جموںاور کشمیر سمیت پوری دنیا میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔شیعہ فیڈریشن کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں گذشتہ روز عراق کے بغداد میںڈرون حملے سے ایران کے جنرل اور نائب جنرل سمیت دس اہم ملٹری کے افسران کے مارے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام اور امن عالم کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے ۔فیڈریشن کی ایک میٹنگ میں بااتفاق رائے کہا گیا کہ امریکہ عالم اسلام کو انتشار میں مبتلا کر کے ان کی دولت کو ہڑپنا چاہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب جب انسایت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیںتو امریکہ نے کیسے کھلم کھلا انسانیت کو تہ تیغ کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا خمیازہ امریکہ کو بھگتنا پڑے گا ،میٹنگ میںکہا گیا کہ امریکہ اپنے حقیر مقاصد کے لئے دنیا کے خرمن امان کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے ۔جس پر ساری دنیا میںگہری تشویش پائی جا رہی ہے ۔فیڈریشن نے امریکی حملے میںشہید ہونے والوںکی مغفرت کے لئے دعا کی اور ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا ،ساتھ ہی عالم اسلام اور دنیا کے امن کے شیدائیوںسے اپیل کی گئی کہ وہ صہیونی خطرناک عزائم کے خلاف ایک ہو جائیں۔امریکہ نے تمام امن پسند ممالک کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عالم امن کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جس کو خاک میںملایا جائے ۔اس لئے ایسی امن مخالف قوتوںکے منحوس عزائم کا ناکام بنایا جا نے کے لئے امن کے خواہاںقوتوںکو سامنے آنا چاہئے ۔ ادھر سرپرست اعلی حجۃ اسلام والمسلمین مولانا مختار حسین جعفری اور حجۃ اسلام مولانا سید کوثر حسین جعفری نے بھی امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔میٹنگ میںصدر فیڈریشن عاشق حسین خان ،شیخ سجاد حسین ،فدا حسین رضوی ،مولانا زوار حسین جعفری امام جمعہ بٹھنڈی ،غلام محمد گنائی صدر انجمن حسینی بٹھنڈی ،سید اشفاق حسین کاظمی ،محمد یوسف پٹھان ،ایڈوکیٹ ذیشان علی خان ،سید منیر حسین شاہ ،سید مظاہر حسین شاہ ،جنت حسین شاہ ،شوکت علی خان (فوجی )وغیرہ شامل تھے ۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز شیعہ فیڈریشن جموںکی کال پر بٹھنڈی کی مکہ مسجد میںامریکہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا جس میںبھاری تعداد میںمسلمانوںنے شرکت کی ۔اس کے علاوہ پونچھ ،مینڈھر اور صوبہ جموںکے دوسرے حصوں سے بھی کل اور آج امریکہ کے خلاف مظاہرے اور نعرہ بازی ہوئی ہے ۔احتجاج کرنے والوںنے امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم امن اورخصوصی طور پر اسلام کے خلاف کارروائی قرار دیا ۔ان احتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا