افتتاحی رسم بینک کے زونل ہیڈ ممبئی سید شفاعت حسین نے انجام دی
تبسم ناڈکر
ممبئی؍؍ملک کے تجارتی و تفریحی مرکز ممبئی میں آج برانچ آفس ماہم میں ایک ATMمرکز کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم بینک کے زونل ہیڈ ممبئی سید شفاعت حسین نے انجام دی۔ اس موقع پر برانچ ہیڈ اندھیری اور باندرا کے علاوہ بینک کے کئی معتبر گاہک بھی موجود تھے۔ اے ٹی ایم مرکز کا افتتاح کر نے کے بعد زونل ہیڈ نے برانچ ماہم کے گاہکوں کے ساتھ ایک کسٹمر میٹ میں بھی شرکت کی۔ اس اے ٹی ایم مرکز کو چالو کرنے میں ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے جس سے ہمارے گاہکوں کو کسی قطار میں انتظار کرنے کے بجائے بہ آسانی چوبیسوں گھنٹے بینکنگ سروس مہیا رہے گی۔ ان باتوں کا اظہار بینک کے زونل ہیڈ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے بینک اپنے ایک مشن موڈ پر جموں و کشمیر کے عوام کو عالمی سطح کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کا عزم لئے ہوئے ہے اور بینک عوام کی آسائش کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ زونل ہیڈ نے بینک گاہکوں اور مقامی کاروباریوں سے تفصیلاً گفت و شنید کی اور اُنہیں بینک کی مختلف کار آمد اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سید شفاعت حسین نے ک چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کا یہ یقین اوربھروسہ دہرایا کہ بینک بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اسکی بنیادیں مظبوط ہیں۔ بینک انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بینک کے ایک معتبر گاہک اے کے نندا نے جموں و کشمیر بینک کی خدمات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ میری بیٹی ایک پبلک سیکٹر بینک میں کام کر رہی ہے تاہم مجھے جے کے بینک کا ہمدر دانہ رویہ اچھا لگتا ہے اور میں اسی بینک کے ساتھکام کرتا ہوں۔ایک اور گاہک شمشیربدر الدین کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بینک اپنی دوسری فیملی جیسا لگتا ہے۔ زونل ہیڈ نے گاہکوں اور مقامی تاجروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر گاہکوں کی اس باہمی میٹنگ میں شرکت کی۔