واشنگٹن، 4 جنوری (اسپوتنك) امریکہ کی ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنےکے فیصلے کو قانونی طور پر جائز قرار دیتے ہوئے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔
مسٹر برائن نے کہا کہ ’’یہ کارروائی 2002 کے فوجی طاقت کے استعمال کے لئے اتھارٹی (اے یو ایم ایف) کے تحت پوری طرح درست کارروائی ہے‘‘۔
انہوں نے ایران کو بات چیت کرنے کا پیغام دیا اور کسی بھی طرح کی جوابی کارروائی کے خلاف ایرانی قیادت کو سخت انتباہ بھی جاری کیا۔