زخمی سنیتا لاکڑا نے ہاکی سے لیا ریٹائرمنٹ

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی ) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی دفاعی کھلاڑی سنیتا لاکڑا نے اپنے گھٹنے کی چوٹ سے پریشانی کے سبب جمعرات کو بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔2018 ایشیائی کھیلوں کی سلور فاتح ٹیم کا حصہ رہیں سنیتا کو گھٹنے کی چوٹ پر قابو پانے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے ۔ سنیتا نے کہا کہ ان کی چوٹ ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے کے ان کے خواب کے آڑے آ گئی ہے جس سے وہ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے آج کا دن بہت جذباتی ہے اور میں نے بین الاقوامی ھاکي سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے ریو اولمپکس -2016 میں کھیلنے کا موقع ملا جو ہندوستان کا تین دہائی میں پہلا اولمپک تھا۔ اب ٹیم جب ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیار کر رہی ہے تو میں اس کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ لیکن میری چوٹ میرے سپنوں کے درمیان آ گئی ہے ۔ مجھے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کے لئے ایک اور سرجری کی ضرورت ہے اور میں جانتی ہوں کہ مجھے اس سے ٹھیک ہونے کے لئے کافی وقت درکار ہوگا ۔سال 2008 سے ہی سنیتا ہندستانی ٹیم کا حصہ رہی ہیں اور 2018 ایشین چمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کپتان رہی تھیں جہاں ٹیم دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ تجربہ کار ہاکی کھلاڑی نے ہندستان کے لیے 139 میچ کھیلے ہیں اور 2014 کی ایشیائی کھیلوں کے کانسی فاتح ٹیم کا حصہ رہیں۔28 سال کی ہاکی کھلاڑی نے چوٹ سے مکمل نجات حاصل کرنے کے بعد گھریلو ہاکی ٹورنامنٹوں میں کھیلتے رہنے کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے علاج کے بعد گھریلو ہاکی میں کھیلنا جاری رکھوں گی اور میرے کیریئر اور ملازمت میں مدد کرنے والے نالکو کے لیے کھیلتی رہوں گی۔ میں اس کھیل میں کافی آگے تک آئی ہوں اور میری ہندستانی ٹیم کے ساتھ کئی اہم یادیں ہیں۔ میری ٹیم میرے خاندان کی طرح رہی ہے ۔سنیتا نے ٹیم کے ساتھیوں اور کوچ شرڈ مرینے کو ان کی حمایت کے لئے اپنا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں ہاکی انڈیا کا شکریہ کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے علاج میں مدد کی اور خواتین ٹیم جس نے ہمیشہ میری مدد کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا