جنرل سلیمانی پر حملہ امریکی دہشت گردی : ایرانی وزیرِ خارجہ

0
0

ہندوستھان سماچار

تہران//ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف کہتے ہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر کے امریکہ نے عالمی دہشت گردی کی ہے۔بغداد میں امریکی راکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکہ نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا ہے، اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمے داری امریکہ خود اٹھائے گا۔ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی فورس داعش، النصرہ اور القاعدہ کے خلاف لڑائی میں سب سے مؤثر طاقت تھی۔واضح رہے کہ آج صبح عراق کے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی فورسز نے ایرانی جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹر لنزے گراہم نے بھی جنرل سلیمانی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ایران کے پاسداران انقلاب اور امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے بھی ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا