لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ کے کئی اہلکاروں کو نیشنل فائرسروسز کالج ناگپور میں منعقد ہ میڈل انوسچر تقریب پر بہادری کے لئے فائر سروس میڈل عطا کئے گئے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ تقریب میں ٹرانسپورٹ اور شاہراہو ں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکر ی اور داخلہ کے مرکزی وزیرمملکت نتیاند رائے بھی شرکت کی۔اِن میڈلوں کا اعلان 2018 کے یوم جمہوریہ کے روز کیا گیا تھا۔جن اہلکاروں کو یہ میڈل عطاکئے گئے اُن میں مرحوم عبدالمجید وانی ( فائر مین ) بھی شامل ہیں جن کو یہ میڈل بہادری کے لئے بعد از مرگ عطا کیا گیا ۔ مرحوم عبدالمجید وانی کی جانب سے یہ میڈل اُن کے فرزند جان محمد وانی نے حاصل کیا۔جن دیگر اہلکاروں کو میڈل عطاکئے گئے اُن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سری نگر بشیر احمد شاہ، ایل ایف ایم سری نگر غلام حسن وانی ، ایم ڈی سری نگر غلام حسن بٹ ، ایل ایف ایم سری نگر غلام حسن لون اور ایل ایف ایم سری نگر پرویز احمد وانی شامل ہیں ۔اِس موقعہ پر مرکزی وزارتِ داخلہ کے دیگر کئی اعلیٰ افسران بشمول ڈی جی ایف ایس / ایچ جی /سی ڈی ناگیشور رائو بھی شامل ہیں۔تقریب میں جموں وکشمیر کے ڈی جی پی جیلخانہ جات و فائر سروسز وی کے سنگھ بھی موجود تھے ۔انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں کو مبارک باد دی۔