بانڈی پورہ میں ناجائز تجاوزات اورزرعی اراضی

0
0

کو غیر زرعی مقاصد کیلئے اِستعمال کرنے کے اخلا ف اِنتظامیہ کی مہم
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ناجائز تجاوزات اور زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصدکے لئے استعمال کرنے کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔اے ڈی سی بانڈی پورہ اوراے سی آر نے دو مختلف ٹیموں کی قیادت کے دوران برار،آلوسہ اورپتوشاہی میںکئی مقامات پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا اور زرعی اراضی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ادھر ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدمرزا نے کہ انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر غیرقانونی تجاوزات کے کئی معاملات کی نشاندہی کی ہے اوراس سلسلے میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ زرعی اراضی اورغیر زرعی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے والو ں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا