لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل اپنایا جارہا ہے۔ کے کے شرما

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جو مسائل حکام کی نوٹس میں لاتے ہیں اُن کو حل کرنے کے لئے مربوط لائحہ عمل اپنایا جارہا ہے۔مشیر نے اِن باتوں کا اظہار آج یہاں کئی عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا جو مشیر موصوف سے ملاقات کی غرض سے آئے تھے۔ کشمیر ٹور آپریٹرس ایسو سی ایشن کے وفد نے سیاحتی سیکٹر کو درپیش کئی مسائل مشیر کی نوٹس میں لاتے ہوئے ان کے حل کا مطالبہ کیا۔جن دیگر وفود نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اُن میں رمسا کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کا وفد ، پونچھ کا عوامی وفد، راجوری سے تعلق رکھنے والے سیزنل اساتذہ کا وفد ،10+2 کے کنٹریکچول لیکچرر وں کا وفد اور بلاور سے آئے باشندوں پر مشتمل ایک وفد شامل ہیں۔مشیر موصوف نے اُن کی نوٹس میں لائے گئے مسائل پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا