مرکز جموں وکشمیر میں تمام مرکزی قوانین کو لاگو کرنے کی وعدہ بند :ڈاکٹر جتندر

0
0

جی ایف آر ، ای پروکیورمنٹ اور جی ای ایم سے متعلق سہ روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں جنرل فنڈ رولز ، ای۔ پروکیورمنٹ اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اینڈ پبلک گریوینس وی سری نیواسن ، جموں وکشمیر یوٹی کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا ، سیکرٹری جی اے ڈی فاروق احمد لون اور ایسوسی ا سیٹ پروفیسر این سی جی جی پونم سنگھ بھی موجود تھے۔کانفرنس کا اِنعقاد ڈی اے آر پی جی پی ، این سی جی جی اور این آئی ایف ایم مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر حکومت کے محکمہ خزانہ و جے اینڈ کے امپارڈ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ یہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموںوکشمیر کی تشکیل نو کے بعد شروع کئے گئے رابطے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مرکز جموں وکشمیر میں تمام مرکزی قوانین کو لاگو کرنے کی وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے اِس پروگرام کی اِفادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پبلک پالیسی اور بہتر حکمرانی کے عمل میں مزید شفافیت لائی جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پروگرام کی بدولت جموں وکشمیر حکومت کے اَفسروں کو اِنتظامی کاموں کے بارے میں مزید تجربہ حاصل ہوگا۔اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے جموں میں قومی سطح کے بامبو ورکشاپ و نمائش کا اِنعقاد کیا جائے گا اور یومِ جمہوریہ کے بعد عدالت کا بھی اِنعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل بنچ قائم کیا جائے گا ۔ اِس کے علاوہ ایک لا ٔ یونیورسٹی اور ارون جیٹلی کے نام پر جدید طرز ایک سپورٹس سٹیڈیم قائم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اِس سے قبل اپنے اِستقبالیہ خطبے میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈی اے آر پی جی وی سری نیواسن نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی نے جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ جامع طریقے پر کام کر کے قلیل مدت میں یہاں یکے کے بعد دیگرے دو کانفرنسوں کا اِنعقاد کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی جے کے اِمپارڈ کے ساتھ کام کر کے اِس طرح کے مزید کپسٹی بلڈنگ پروگراموں کا اِنعقاد کرے گا۔اِفتتاحی سیشن سے پہلے پروفیسر این آئی ایف ایم اور سابق ممبر ریلوے بورڈ امیتابھ دتتا نے جی ایم آر کے رول سے متعلق ایک تفصیلی خاکہ پیش کیاہے۔بعد میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر گریوینس سیل کے مونیٹرنگ ۔ بورڈ آواز عوام نامی پورٹل کا سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ مربوط کاری کے بعد اس کا اِفتتاح کیا۔وزیر نے ڈی اے آر پی جی 2024 ء کے پانچ سالہ ویژن دستاویز کا بھی اجرا ٔکیا ۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر جتندر سنگھ کی موجودگی میں ڈی اے آر پی جی ، امپارڈ اور جی اے ڈی جموں وکشمیر حکومت کے مابین ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت جموںوکشمیر کے ایک ہزار اَفسروں کی کپسٹی بلڈنگ عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا