10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز

0
0

58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15
یواین آئی

ممبئی؍؍دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان 26 مارچ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا ۔میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا ۔اس سیزن میں کل 12 ڈبل ہیڈرز ہوں گے۔ ڈبل ہیڈر والے دن، پہلا میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3.30 بجے ، اور دوسرا شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔آئی پی ایل 2022 میں 10 ٹیمیں لیگ مرحلے کے لیے پانچ پانچ کے دو ورچوئل گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ آئی پی ایل کی دو کامیاب ترین ٹیمیں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کو مختلف گروپس میں رکھا گیا ہے۔ فارمیٹ اس طرح ہے کہ پلے آف سے پہلے کل 70 میچوں میں ہر ٹیم اس بار بھی 14 لیگ میچ کھیلے گی۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دوسری ٹیموں کے ساتھ دو میچ کھیلے گی، اور دوسرے گروپ کے (نیچے دیے گئے ٹیبل کی سیم لائن کے مطابق) ایک ٹیم ے ساتھ دومیچ کھیلے گی اور اسی گروپ کی باقی ٹیموں کے ساتھ ایک میچ کھیلے گی۔ مثال کے طور پر، ممبئی اپنے گروپ کی ٹیموں کے ساتھ دو میچ کھیلے گی اور صرف چنئی سپر کنگز (دوسرے گروپ کی ٹیم) سیدو میچ کھیلے گی۔ ساتھ ہی گروپ کی بقیہ ٹیموں سے صرف ایک میچ کھیلے گی۔پورے ہندوستان میں سفرکرتے وقت کووڈ -19 کے خطرات کو کم کرنے کے لئے اس بار آئی پی ایل ممبئی، پونے اور اس کے آس پاس کے چار مقامات پر کھیلا جائے گا۔ جن میدانوں میں میچ کھیلے جائیں گے وہ چار ہیں – ممبئی میں وانکھیڑے اسٹیڈیم اور بریبورن اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اور پونے کا ایم سی اے اسٹیڈیم۔چاروں اسٹیڈیموں میں یکساں بنانے کے لیے، شیڈول کا ڈرافٹ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ ٹیمیں وانکھیڑے اور ڈی وائی پاٹل میں چار چار میچ کھیلیں گی اورتین تین میچ بریبورن اور ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ کم از کم کاغذ پر، باقی ٹیموں کا لگ سکتا ہے کہ اس سے ممبئی انڈینس کو فائدہ ملے گا کیونکہ انہیں اپنے اصل ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے میں چار میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ تاہم، ممبئی انڈینز وانکھیڑے میں آخری بار 2019 میں کھیلی تھی۔یہ 70 لیگ میچز پلے آف سے قبل 26 مارچ سے 22 مئی تک 58 دن تک چلیں گے۔ پلے آف کے لئے مقامات اور شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فائنل 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا