انتظامیہ پنچایت چھیلا ڈھانگری میں محکمہ کی طرف سے ہو رہی دھاندلیوں کی تحقیقات کرے

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍محکمہ پنچایت میں ہو رہی دھاندلیوں کو لے کر آج پنچایت چھیلا ڈھانگری سے ایک عوامی وفد نے مختلف روزناموں کے نمائندوں سے ملاقات کی وفد کی قیادت سجاد حسین میر جو کہ چھیلا ڈھانگری کے محلہ لباڑہ کے رہنے والے ہیں کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنچایت میں 14FC کے جو کام آئے وہ سرپنچ و پنچوں نے محکمہ کے ساتھ مل کر اپنے اپنے نام کیے اور عام عوام اس سکیم سے بھی محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ آخر کن بنیادوں پر ان عوام کے ٹھیکیداروں کو عوام کے پیسوں سے عیش کرواتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مذید کہا کہ پنچایت میں جو بیت الخلاء بننے تھے وہ بھی محض انہیں ٹھیکیداروں کے گھروں تک محدود رہے جو محکمہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پنچایت میں جو نمائیندے عوام نے چنے ہیں وہ خواتین ہیں مگر ان کی جگہ ان کے شوہر لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ جو سکیمیں حکومت نے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی تھیں وہ ان نام نہاد لیڈروں کو ہی منافع بخش رہی ہیں ۔عوام نے مذید کہا کہ پنچایت ھذا کے سکریٹری نے جگہ کی جیو ٹک کا پانچ پانچ ہزار روپیہ وصولہ جب بیت الخلاء جس کی قیمت محض 12000 روپے تھی مگر اس میں سے بھی 3000 روپے سکریٹری و نائب سرپنچ نے بطور کمیشن لیے۔ اس موقع پر پنچایت چھیلا ڈھانگری سے نظیر حسین عبدل حمید مشتاق حسین عارف حسین سجاد حسین میر فرید حسین محمد سلیم محمد فرید درذی و دیگران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا