لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر جے کے پی سی سی غلام احمد میر نے آج جموں پونچھ روڈ پر لمبیڑی میں ، ایک روڈ حادثے میں متعدد مسافروں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پی سی سی کے چیف اور کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں نے بس حادثے میں 9قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں دیگر افراد کو شدید زخمی ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ زندہ بچ جانے والے مسافروں کو فوری طور پر خصوصی طبی امداد فراہم کرنے اور ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کو مالی مدد فراہم کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں نائب صدور پی سی سی شری رمن بھلہاور شری مولا رام ، چیف ترجمان جے کے پی سی سی مسٹر رویندر شرما (سابقہ ایم ایل سی) ، سابق وزیر اور ڈی سی سی صدر راجوری شبیر احمد خان ، سابق ڈی وائی چیئرمین ایل سی جہانگیر حسین میر ، سابق ممبران اسمبلی اشوک شرما اور چوہدری محمد اکرم؛ چودھری ظفر اللہ ، چوہدری عبدالغنی صدر ڈی سی سی پونچھ ، پروین سرور خان ، چودھری مسعود اور دیگر شامل تھے۔ شام کے بعد مسٹر رمن بھلہ اور مسٹر رویندر شرما میڈیکل کالج تشریف لے گئے تاکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔