نانگہ تھب زیارت شریف پر جانے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے :زاہدہ اشرف
نظارت حسین
کوٹرنکہ ؍؍ بلاک خواص کی چیرمین زائدہ اشرف نے آپنے ایک بیان میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ پوری تحصیل خواص میں جہاں پر بھی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت سڑکوں کا کام زیر تعمیر ہے ان سڑکوں کا کام کچھوے چال کی طرح چل رہا ہے جبکہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ اور انتظامیہ خاموش تماشائی ہے زائدہ اشرف نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڈہال گلی سے نانگہ تھب زیارت شریف پر جانے والی سڑک پر کئی سال پہلے کام شروع ہوا تھا جوکہ ابھی تک تشنہء تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہر سے زائیرن کی زیارت شریف پر آمد ہوتی ہے جن کو سات کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب عرس پاک شروع ہوتا ہے تو تب گاڑیوں کی آمدورفت بہت زیادہ ہوتی ہے سڑک پر تار نہیں بچھائی گئی ہے تاہم کیچڑ اور بڑے بڑے کھڈے جہاں گاڑیاں پھسل کر گھوم جاتی ہیں اور عرس پاک میں برونی ریاستوں سے مہمان آتے ہیں جنکو سخت دقت ہوتی ہے بلاک خواص کی چیرمین زاہدہ اشرف نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر تار کول بچھایا جائے ۔