کانگریس اور دیگر اتحادی پارٹیاں ملک کی پارلیمنٹ کے خلاف ہی میدان میں ہیں: نریندر مودی
ایچ ایس
تمکورو؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کا جنم مذہب کی بنیاد پرہوا تھا اور اس کے بعد سے ہی دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ظلم شروع ہو گیا تھا۔ وزیر اعظم نے شر ی سدھ گنگا مٹھ میں منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان میں ہندو، سکھ، جین، بدھ مت اور عیسائیوں پر مسلسل ظلم بڑھتا رہا ہے۔ آج کانگریس اور دیگر اتحادی پارٹیاں ملک کی پارلیمنٹ کے خلاف ہی میدان میں ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ ہفتے پہلے پارلیمنٹ نے شہریت ترمیم قانون کو منظوری دینے کا کام کیا ہے لیکن کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں ملک بھر میں پارلیمنٹ کے خلاف تحریک میں مصروف ہیں۔ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں پاکستان کے خلاف نہیں بولتی ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھارت آنا پڑا ہے۔ جو لوگ پارلیمنٹ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اس حرکت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے آئے سکھ، جین اور عیسائی خاندانوں کی مدد کریں۔اس سے پہلے مودی نے شری سدھ گنگا مٹھ میں منعقد پروگرام میں شیو کمار سوامی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے سال کے آغاز کے لئے خوش قسمت ہوں۔ اس سال میں شری سدھ گنگا مٹھ کی مقدس توانائی کی خواہش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو کرناٹک کے دو روزہ دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعہ تمکورو اور بنگلور میں ہونے والے پروگراموں میں شامل ہونے یہاں پہنچے۔ مودی کا استقبال کرنے کے لئے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، مرکزی وزیر-ڈی وی سدانند گوڑا اور پرہلاد جوشی اور کرناٹک کے وزیر خزانہ آر اشوک بھی موجود تھے۔