صدر ،نائب صدر اور وزیراعظم کا گروگووند سنگھ کو خراج عقیدت

0
0

نئی دہلی، 2 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے باشندوں کو پرکاش پرو کی مبارکباد دی۔
صدر كووند نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر میری خراج عقیدت۔ ان کی زندگی لوگوں کی خدمت، سچائی، انصاف اور ہمدردی کی اقدار کے لئے وقف رہی۔گرو گووند سنگھ جی کی زندگی اور تعلیمات ہمیں آج بھی ترغیب دیتی ہیں‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ’’آج گرو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر میں انہیں نمن کرتا ہوں اور ملک کے باشندوں کو دلی نیک خواہشات دیتا ہوں۔گرو گووند سنگھ جی کی زندگی، پیغام اور ان کی اقدار ہماری قومی، سماجی اور ذاتی زندگی میں آج بھی مثالی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہماری قومی زندگی کی رہنمائی کریں اور ہمیں ترغیب دے کہ ہم انسانیت کے کام آ سکیں‘‘۔
وزیرعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیاکہ ’’ہم گورو گووند سنگھ جی کو ان کےپرکاش پروپر نمن کرتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا