میونسپلٹی نے بیت الخلاء کی ضرورت کو پورا کیا اور افتتاح کر کے قوم کو وقف کیا
عمرارشدملک
راجوری : راجوری قصبہ کے سٹی چوک میں بیت الخلاء کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے میونسپلٹی راجوری کے صدد عارف جٹ نے وارڈ نمبر 11 میں بیت الخلاء کا افتتاح کر کے عوام کے حوالے کیا۔اس موقع پر وارڈ نمبر 11 کے میونسپل کونسلر پشبندر گپتا بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میونسپل صدر راجوری عارف جٹ نے بتایا کہ عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی چوک راجوری کے دوکانداروں نے بیت الخلاء کی مانگ کی جس کے بعد متعلقہ وارڈ کونسلر پشبندر گبتا نے بھی اس بات کی ضرورت کو محسوس کیا اور کمیٹی سے منظوری حاصل کی اور ایک ہفتے میں ہی بیت الخلاء کو تعمیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ کی کسی بھی وارڈ میں اگر تھوڑی سے جگہ بھی موجود ہے تو ہم عوام کے لئے بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ ہمارا مقصد ہے کہ صاف صفائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت شہر بنایا جائے۔افتتاح پروگرام میں میونسپل کونسلر راجیش گپتا، کونسلر رابیہ قریشی، معزز شہری خورشید میر جانم، رکیش گپتا اور دیگر وارڈ کونسلر و معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر پشبندر گپتا نے کہا کہ سٹی چوک میری وارڈ میں ہے اور وہاں بیت الخلاء نہ ہونے سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن میونسپل صدر عارف جٹ نے کمیٹی کے ذاتی فنڈس سے فوری بیت الخلاء کو تعمیر کروایا لوگوں کی پریشانی کو دور کیا۔