شہر میں ٹریفک جامنگ پرقابو پانے کیلئے سری نگراِنتظامیہ کی پہل

0
0

سول لائینز میں ٹریڈرس اور شاپ اونرس کیلئے مخصوص پارکنگ جگہوں کی نشاندہی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت سول لائینزعلاقے میں ٹریفک جامنگ پر قابو پانے ،ٹریفک کی آواجائی میں باقاعدگی لانے اور فُٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کی آسان نقل وحرکت کویقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ سرینگرکی طرف سے غیر معمولی پہل کا آغاز کیا گیا ہے۔ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج متعلقہ محکموںکے آفیسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ سول لائینز علاقے کا تفصیلی دورہ کیااورایسی 3جگہوںکی نشاندہی کی جو کہ فی الحال عارضی طور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے استعمال میں لائی جاسکتی ہیں۔مولانا آزاد روڈ کے قریب سنگرمال میں قائم کی جارہی پارکنگ میں 200گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔جب کہ ٹی آر سی کے پا س سپورٹس کونسل کے احاطے میں60گاڑیوں کی پارکنگ کا فیصلہ کیاگیا۔اس کے علاوہ ایس آر ٹی سی یارڈ لالچوک میں بھی 60گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ دستیاب رکھی جائے گی۔آبی گذر علاقے میں قائم کی جارہی پارکنگ کو 10جنوری سے استعمال میں لایاجائے گا جہاں 50گاڑیوں کوپارک کیا جاسکتا ہے۔ضلع انتظامیہ سرینگر کے مطابق روڈ سائیڈ پارکنگ سے پیداشدہ عوامی مشکلات اورٹریفک کی آمدورفت میں خلل کا ازالہ کرنے کے لئے نئی پارکنگ جگہوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں سول لائینز سے تعلق رکھنے والے ٹریڈرس اپنی گاڑیوں کو پارک کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ متعلقہ دکانداروں کو بھی ان جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت ہوگی۔سرینگر انتظامیہ نے مصروف شاہرائوں میں ویڈیو گرافی کا بھی فیصلہ کیاہے تاکہ سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کارروائی کی جاسکے۔یہ تمام انتظامات 28جنوری تک کئے جارہے ہیں جس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی سے سول لائینز علاقے میں پارکنگ کے حوالے سے سفارشات طلب کی جائیں گی ۔بعد میں یہ سفارشات ہائی کورٹ کو بھیج دی جائیں گی تاکہ عدالت عالیہ سول لائینز میں مستقل بنیادوں پر پارکنگ کی جگہوں کی نشاندہی کرسکے۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ ٹریفک کے آفیسران،چیف پلاننگ آفیسر اور سپورٹس کونسل کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا