اعجاز کوہلی
مینڈھر؍؍نیشنل کانفرنس کے سنیر لیڈر و سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید رانا نے خطہ پیر پنجال کی بزرگ شخصیت چوہدری محمد سلیمان کی وفات پر سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت ،خوش الہان،خوش اخلاق وصوم صلاۃ کے پابند تھے انہوں نے کہا کہ بزرگ شخصیت محمد سلیمان کی وفات سے جو خلاء پید اہوہے اس کی ہم بھر پائی تو نہیں کرسکتے لیکن مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ہم ان کے پریوار کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں یاد رہے مرحوم سابقہ سی ایم او چوہدری محمد یونس کے والد تھے ۔