یہ ایک اہم اور تاریخی دن

0
0

فوج کی تجدید کے ساتھ ساتھ نئے ہندوستان کی امیدوں کو بھی پورا کریں گے سی ڈی ایس: امت شاہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کوکامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس فوج کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ نئے بھارت کی خواہشات کو بھی پورا کرنے کا کام کریں گے۔شاہ نے بدھ کو ٹویٹ کر کہا ‘بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر جنرل بپن راوت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں تینوں فوجیں اجتماعی طور پر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گی اور اپنے قوم کی حفاظت میں رکاوٹ ڈالنے والی تمام رکاوٹوں کو کامیابی کے ساتھ دور کریں گی۔مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم اور تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم نے برسوں سے زیر التواء چلی آرہی مانگ کو پورا کیا اور ملک کو اپنا پہلا سی ڈی ایس ملا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کو دنیا کے بہترین حفاظتی فورسز میں شامل ہونے کے عزم کو اور مضبوط کرے گا۔شاہ نے کہا کہ سی ڈی ایس نہ صرف ہندوستانی فوج کے تینوں زمروں کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی سمت میں مودی حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے، بلکہ ہماری فوج کو جدید بنائیں گے اور نئے بھارت کی خواہشات کو بھی پورا کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ سی ڈی ایس کی تقرری تینوں فوجوں کے درمیان بہترین تعاون کے لئے کی گئی ہے۔سی دی ایس کے لئے طے کئے گئے اصول و قوانین کے مطابق جنرل راوت وزیر اعظم کی صدارت والی جوہری کمانڈ اتھارٹی کے رکن بھی ہوں گے۔ وہ سی ڈی ایس کے عہدے سے آزاد ہونے کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے کو قبول نہیں کر سکیں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا