سی اے اے کو واپس نہیں لے گی حکومت

0
0

اپوزیشن پارٹیوں کا طرزعمل بے حد غیر ذمہ دارانہ :جے کشن ریڈی
یواین آئی

وارانسی؍؍ مملکتی وزیر برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے اپوزیشن پارٹیوں پر شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف عوام کو گمراہ کر کے انہیں مشتعل پرتشدد احتجاج پر آماد ہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قانون کسی بھی ہندوستانی کے خلاف نہیں ہے اور اسے کسی کے دباؤ میں واپس نہیں لیا جائے گا۔دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے مسٹر ریڈی نے دورے کے آخری دن سرکٹ ہاوس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کا طرزعمل بے حد غیر ذمہ دارانہ ہے ۔اپوزیشن کی جانب سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ان کے اندر ڈر پیدا کر کے انہیں پرتشدد احتجاج کے لئے اکسایا جارہا ہے ۔سرکار اپوزیشن کے اس رویہ سے واقف ہے لیکن عام آدمی کو بھی ان کے اس رویہ سے آگاہ ہونا ہوگا اور انہیں ملکی مفاد کے ضرورتوں کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے عوام کو گمراہ کرنے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہریت(ترمیمی) قانون میں جوبھی ترامیم کی گئیں ہیں ان سے کسی بھی طرح سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں ہے کیونکہ یہ ملک اور انسانیت کے حق میں اٹھایا گیااہم قدم ہے ۔وہیں کانگریس لیڈر و سابق ایم ایل اے اجے رائے نے مسٹر ریڈی کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ انتباہ دینے سے تحریک پر اثر نہیں پڑے گا۔عام عوام بذات خود سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے اور ان کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے مقصد سے ہی بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت قانون میں ترمیم کیا ہے اور مذہب کی بنیاد پر مخصوص غیر ملکی اقلیتوں کو شہریت دینے کا قانون بنایا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا