عوام کی جیب پر اور بوجھ بڑھے گا کانگریس

0
0

ریلوے کرایہ اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے پر کانگریس نے حکومت پر نشانہ سادھا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ کانگریس نے ریلوے کرایہ اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے لے کر حکومت پر نشانہ سادھا ہے اور کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کی جیب پر پہلے ہی پڑا بوجھ اور بڑھے گا۔کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان سشمیتا دیو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے پہلے دن حکومت نے عام آدمی کی جیب کو ایک زور سے دھکا دیا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے ملک کی معیشت بدحال جسے دیکھتے ہوئے ریل کرایہ اور ایل پی جی سلیڈر کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک کے بعد ایک ہو رہا حملہ ہے۔گیس سلنڈر کے دام دسمبر 2019 کے دام کے مقابلے جنوری 2020 میں دہلی میں 695 سے 714 روپے ہو گیا ہے۔ وہیں بھارت کے قریب 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ ریلوے سے سفر کرتے ہیں۔ عام جنرل نان اے سی میں 1 پیسے فی کلو میٹر یعنی 2,000 کلومیٹر کے سفر میں 20 روپے بڑھا ہے۔ وہیں نان اے سی سلیپر کے دام 2 پیسہ فی کلومیٹر یعنی 2, 000 کلو میٹر کے لئے 40 روپے بڑھے ہیں۔ اے سی کلاس میں یہ 80 روپے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ہند سے یہ پوچھنا چاہتی ہے کہ کیا آپ کو اس ملک کے عوام کے مصائب دکھائی نہیں دیتے۔ ملک کو امید تھی کہ نئے سال میں شاید حکومت عوام کو ریلیف دے گی یا ان کے لئے کچھ ایسے ٹھوس قدم اٹھائے گی لیکن افسوس ہے کہ نئے سال پر عوام کے اوپر دوبارہ حملہ ہوا ہے جس کی ان کی پارٹی مذمت کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا