نئے سال اور نئی دہائی کی شروعات

0
0

ہندوستان کو جنرل بپن راوت کے طورپر اپنا پہلا چیف آف ڈفینس اسٹاف مل گیا :وزیراعظم مودی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے پہلے چیف آف ڈفینس اسٹاف(سی ڈی ایس)جنرل بپن راوت کو ایک بہترین افسربتاتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریوں کے لئے مبارکباد اور دعائیں دی ہیں۔مسٹرمودی نے بدھ کو ٹویٹر پر کہا،‘‘مجھے خوشی ہے کہ نئے سال اور نئی دہائی کی شروعات کے ساتھ ہی ہندوستان کو جنرل بپن راوت کے طورپر اپنا پہلا چیف آف ڈفینس اسٹاف مل گیا ہے ۔میں اس ذمہ داری کے لئے انہیں مبارکباد اور دعائیں دیتا ہوں۔وہ ایک بہترین افسر ہیں جنہوں نے بہت جوش کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر وہ ملک کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وہ کرگل میں لڑے بہادر فوجیوں کو یاد کرتے ہیں،جس کے بعد فوج میں اصلاح پر کئی بحث شروع ہوئی ،جس سے آج کی تاریخ میں تبدیلی ہوئی۔وزیراعظم نے کہا،‘‘میں نے 15اگست 2019کو لال قلع سے یہ اعلان کیاتھا کہ ہندوستان میں ایک چیف آف ڈفینس اسٹاف ہوگا۔اس تنظیم پر ہمارے فوجی دستوں کی تجدید کاری کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔یہ 1.3ارب ہندوستانیوں کی امیدوں کو بھی پیش کرے گا۔’’ضروری فوجی مہارت کے ساتھ فوجی امور کے محکمے کی تعمیر اور سی ڈی ایس کے عہدے کی ادارہ سازی ایک اہم اور وسیع اصلاح ہے جس سے ہمارے ملک کو جدید جنگ کی بدلتے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا